سکھر سے کراچی جانے والی ٹرین کو حادثہ، آمدورفت معطل

0 119

ریلوے کے ٹیکنیکل عملے نے حادثے کے بعد مرمتی کام شروع کر دیا ہے

کوٹری جنکشن پر سکھر سے کراچی جانے والی مسافر ٹرین کی تین بوگیاں پٹری سے اتر گئی جس کے سبب ٹرینوں کی آمدورفت معطل ہوگئی۔

سکھر ایکسپریس کراچی جا رہی تھی کہ کوٹری جنکشن پر حادثہ ہوا جس سے ٹریک کو نقصان پہنچا، ریلوے کے ٹیکنیکل عملے نے حادثے کے بعد مرمتی کام شروع کر دیا ہے۔

ریلوے حکام کے مطابق تینوں متاثرہ بوگیوں کو دیگر بوگیوں سے الگ کرکے مسافروں کو دوسری بوگیوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

حیدرآباد اسٹیشن پر مہران ایکسپریس اور بہاء الدین زکریا ایکسپریس سمیت دیگر ٹرینوں کو روک دیا گیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.