پولیس نے ایمان مزاری کو عدالت میں پیش کردیا، جسمانی ریمانڈ کی استدعا

0 111

کار سرکار میں مداخلت کے الزام میں گرفتار ایمان مزاری اور ان کے شوہر ہادی علی چٹھہ کو پولیس نے انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد میں پیش کردیا۔

انسداد دِہشتگردی عدالت کے جج ابو الحسنات محمد ذوالقرنین نے کیس کی سماعت کی۔ پولیس کی جانب سے ملزمان کے 30 دن کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی۔

ایمان مزاری کی جانب سے زینب جنجوعہ ایڈوکیٹ اور احسن پیرزادہ عدالت کے روبرو پیش ہوئے اور جسمانی ریمانڈ کی مخالفت کی۔

ایڈوکیٹ ایمان مزاری اور ہادی علی ایڈووکیٹ کے خلاف دہشتگردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق ایمان مزاری اور ان کے شوہر کو کار سرکار میں مداخلت پر آب پارہ پولیس نے گرفتار کیا ہے۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا ہےکہ بین الاقوامی کرکٹ ٹیم کے دورے کے درمیان کار سرکار میں مداخلت کرتے ہوئے سیکورٹی رسک پیدا کرنے پر ایمان مزاری اور ان کے شوہر ہادی علی کو گرفتار کیا گیا ہے۔ دونوں کو قانون اور ضابطے کے مطابق گرفتار کیا گیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.