بابا گرو نانک کی سالگرہ کی تقریبات تاریخی بنائیں گے: وزیر اقلیتی امور

0 100

صوبائی وزیر اقلیتی امور رمیش سنگھ اروڑہ نے کہا ہے کہ اس مرتبہ بابا گرو نانک کی سالگرہ کی تقریبات تاریخی بنائیں گے۔

وزیر اقلیتی امور رمیش سنگھ اروڑہ نے اپنے بیان میں کہا کہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے محکمہ اقلیتی امور کا بجٹ 200 فیصد تک بڑھا دیا ہے، سکھ یاتریوں کے لیے سکیورٹی و دیگر انتظامات یقینی بنائے جا رہے ہیں۔

صوبائی وزیرِ اقلیتی امور نے بتایا کہ دسمبر میں 50 ہزار خاندانوں کو مینارٹیز کارڈز دینے جا رہے ہیں، اس مرتبہ بھارت سے 3 ہزار سکھ یاتری پاکستان آئیں گے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.