پختونخوا؛ راستے کے تنازع پر فریقین میں فائرنگ، 5 افراد جاں بحق

0 114

پختونخوا میں راستے کے تنازع پر فریقین کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں پانچ افراد جاں بحق ہو گئے۔

پولیس کے مطابق ملاکنڈ کی تحصيل بٹ خیلہ میں فریقین کے مابین راستے کے تنازع پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، جس میں 5 افراد جاں بحق ہو گئے۔

جاں بحق ہونے والے افراد میں افتخار،محمد رشید ،منان،عبد الکبیر خان،اور رشید خان شامل ہیں۔

علاوہ ازیں فائرنگ سے ایک شخص زخمی بھی ہوا۔ پولیس نے لاشوں اور زخمی کو اسپتال منتقل کرکے واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.