اٹک، آئل ٹینکر الٹ گیا، جھلس کر ڈرائیور جاں بحق
ریسکیو حکام نے جاں بحق شخص کی لاش اور زخمی کو اسپتال منتقل کردیا
اٹک (شوریٰ نیوز) اٹک میں آئل ٹینکر الٹنے سے آگ لگ گئی، واقعے میں جھلس کر ڈرائیور جاں بحق اور ہیلپر زخمی ہوگیا۔ اٹک میں کوہاٹ روڈ پر آئل ٹینکر الٹنے سے آگ لگ گئی، فائر بریگیڈ رضا کاروں نے آگ پر قابو پالیا، آگ پھیلنے کے باعث ٹریفک کی روانی بھی شدید متاثر ہوئی۔واقعے میں جھلس کر آئل ٹینکر ڈرائیور 35 سالہ خورشید عالم جاں بحق ہوگیا جبکہ اس کا ہیلپر 25 سالہ الطاف حسین شدید زخمی ہوگیا۔ریسکیو حکام نے جاں بحق شخص کی لاش اور زخمی کو اسپتال منتقل کردیا، جہاں زخمی ہیلپر کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔