پاکستانی سفیر کی امریکی کانگریس رکن جم کوسٹا سے ملاقات

دونوں ممالک تعلقات بارے نئے مواقع تلاش کرنے کے خواہاں ہیں ، مسعود خان

0 62

واشنگٹن (شوریٰ نیوز) امریکہ میں پاکستانی سفیر مسعود خان ک نے امریکی کانگریس رکن جم کوسٹا سے ملاقات کی ہے ۔ ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ سمیت دیگر اہم علاقا ئی و عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ ملاقات کے دوران اپنے ٹویٹ میں مسعود خان نے کہا دونوں ممالک پاک امریکہ تعلقات کے حوالے سے نئے مواقع تلاش کرنے کے خواہاں ہیں۔ انہوں نے کہا کانگریس رہنما جم کوسٹا متعدد بار پاکستان کا دورہ کر چکے ہیں۔ جبکہ ان کے ساتھ ملاقات میں تمام اہم امور پر انتہائی مثبت بات چیت ہوئی ہے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.