نواز شریف، زرداری کیخلاف توشہ خانہ ریفرنس اسپیشل جج کو منتقل کرنے کی درخواست

0 108

نیب نے احتساب عدالت اسلام آباد میں توشہ خانہ گاڑیوں کا کیس اسپیشل جج سینٹرل کی عدالت میں منتقل کرنے کی استدعا کر دی۔

صدر مملکت آصف علی زرداری، سابق وزرائے اعظم نواز شریف، یوسف رضا گیلانی و دیگر کے خلاف توشہ خانہ گاڑیوں کے ریفرنس کی سماعت ہوئی۔

نیب ترامیم کی بحالی کے بعد نیب نے احتساب عدالت میں ریفرنس واپس بھیجنے کے حوالے سے جواب جمع کروا دیا۔

جمع کروائے گئے جواب میں نیب نے کہا کہ اس ریفرنس کی مجموعی مالیت 4 کروڑ 82 لاکھ روپے ہے، یہ کیس اب نیب کے دائرہ اختیار میں نہیں آتا، نیب ترامیم کے بعد 50 کروڑ سے زائد کا فراڈ نیب کے دائرہ اختیار میں آتا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.