وزیر خارجہ کا ترک ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ

اپنے بھائی وزیر خارجہ حاقان فدان سے بات کرکے دلی مسرت ہوئی، بلاول بھٹو زرداری

0 68

اسلام آباد( شوریٰ نیوز ) وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے اپنے ترک ہم منصب حاقان فدان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے ایک یبان میں وزیر خارجہ نے کہا کہ اپنے بھائی وزیر خارجہ حاقان فدان سے بات کرکے دلی مسرت ہوئی، بحیثیت ترکیہ وزیر خارجہ تقرر پر دلی مبارکباد پیش کی، ترک وزیر خارجہ کے ساتھ پاک، ترکیہ تذویراتی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے پرعزم ہوں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.