اسلام آباد ( شوریٰ نیوز ) یونان میںکشتی ڈوبنے کا سانحہ رونما ہونے کے بعد وفاقی حکومت نے اہم اقدام کا فیصلہ کر لیا۔ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے اینٹی ہیومن اسمگلنگ اور ٹریفکنگ ایکٹ 2018ء میں ترمیم کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع نے بتایا ہے کہ مجوزہ ترمیم میں انسانی اسمگلنگ میں ملوث افراد کی گرفتاری ناقابلِ ضمانت جرم ہو گی۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ انسانی اسمگلنگ و ٹریفکنگ میں ملوث افراد کے بینک اکائونٹس اور اثاثے منجمد کیے جائیں گے۔