وزیراعظم شہبازشریف 10 نومبر کو سعودی عرب روانہ ہوں گے

0 104

وزیراعظم شہباز شریف 10 نومبر کو سعودی عرب روانہ ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم کا دورہ 2 روز پر محیط ہوگا، وزیر اعظم شہباز شریف مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر کانفرنس میں شرکت کریں گے، مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر غور کیلئے سعودی عرب کانفرنس کی میزبانی کرے گا۔

وزیراعظم شہباز شریف 10 نومبر کو ریاض پہنچیں گے، وزیراعظم پیر کو عرب اسلامی سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے۔

اجلاس میں فلسطین، لبنان سمیت خطے کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا، اسلامی ممالک کے رہنماء مشرق وسطی کی صورتحال پر تجاویز دیں گے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.