کوئٹہ (شوریٰ نیوز) عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماں نے کہا ہے کہ صوبے کے مذہبی اور نام نہاد قوم پرست ٹولیوں کو اے این پی فوبیا ہوگیا مقتدرہ کی شہ پر پشتون قومی تحریک سے راہیں جدا کرنیوالوں کی حقیقت کا پردہ 2013سے 2018 کے دوران چاک ہوچکا دوسری جانب انتہاپسند مذہبی ٹولہ جن کی وجہ سے پشتون افغان وطن کے در و دیوار آج تک خون آلود ہے مرکز میں ان کے کرپشن کمیشن کے داستان ہرخاص وعام زبان ہے فکر باچاخان امن کے قیام ترقی خوشحالی کے حصول کیلئے پرامن جمہوری جدوجہد جاری رکھے گی فکر باچا ن میں نئے شامل ہونیوالوں کو خوش آمدید کہتے ہیں ان خیالات کا اظہار عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری مابت کاکا مرکزی جوائنٹ سیکرٹری رشید ناصر ضلعی صدر جمال الدین رشتیا جنرل سیکرٹری نذرعلی پیر علیزئی ضلعی مجلس عاملہ کیاراکین نورمحمد رخشانی قبائلی ڈاکٹر عیسی خان اور سعید بڑیچ سید رسول اکا عبدالروف بڑیچ علی خان بڑیچ نے بڑیچ آباد موسی کالونی میں شمولیتی تقریب سے خطاب کے دوران کیا اس موقع پر حکمت اللہ بڑیچ فاروق بڑیچ فیض محمد بڑیچ کی قیادت میں متعدد افراد نے مختلف سیاسی جماعتوں سے مستعفی ہو کر عوامی نیشنل پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا مقررین نے نئے شامل ہونیوالوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ امر خوش آئند ہے کہ پشتونوں کے ساتھ بلوچ سیاسی کارکنان عوامی نیشنل پارٹی کے صفوں کا حصہ بن رہے ہیں آئے روز شمولیتی اجتماعات سے ابن الوقت ٹولیوں کو اے این پی فوبیا ہوگیا لیکن یہ ان قوتوں کی بھول ہے آج 2023 سیاسی باشعور کارکن نہ صرف ادراک رکھتے ہیں بلکہ سوشل میڈیا کے توسط سے وہ تمام کرداروں سے بخوبی واقف ہے اور حقائق کو مسخ نہیں کیا جاسکتا مقررین نے کہا کہ وہ وقت دور نہیں جب محکوم مظلوم اقوام اپنے وسائل پر دسترس حاصل کر ینگے اور خوشحالی ترقی کی راہ پر گامزن ہو جائینگے اس کیلئے پرامن جمہوری سیاسی جدوجہد جاری رہے گی