سیکرٹری بلدیات پرویز اقبال کا پائن ایونیو سیل پوائنٹ کا دورہ

سیل پوائنٹ پر مفت ویسٹ بیگز کی فراہمی اور دیگر انتظامات کا جائزہ

0 58

لاہور (شوریٰ نیوز) سیکرٹری بلدیات پرویز اقبال نے پائن ایونیو سیل پوائنٹ کا دورہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبہ بھر میں قائم مویشی منڈیوں اور سیل پوائنٹس میں بہترین سہولیات فراہم کرنے کے لیے ہر ممکن وسائل کو بروئے کار لایا جا رہا ہے پھر بھی کسی قسم کی شکایت کی صورت میں مویشی منڈیوں میں کمپلینٹ سینٹرز بھی قائم کیے گئے ہیں وہ جمعہ کے روز پائن ایونیو سیل پوائنٹ کا دورہ کر رہے تھے۔ اس موقع پر سیکرٹری بلدیات نے سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی کے ہمراہ سیل پوائنٹ پر خریداروں اور بیوپاریوں میں ویسٹ بیگز بھی تقسیم کیے انہوں نے کہا کہ تمام ڈویژنز میں 300مویشی منڈیاں اور سیل پوائنٹس بنائے گئے ہیں جن میں لوڈنگ ان لوڈنگ کے لیے ریمپس، پارکنگ سائٹس اور سائے کے لیے شامیانے،موبائل بینکنگ اور ویٹرنری کیمپس بھی موجود ہیں اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ لاہور میں شاہ پور کانجراں مویشی منڈی سمیت تمام سیل پوائنٹس پر صفائی آپریشن تینوں شفٹوں میں جاری ہے اور تینوں شفٹوں میں 100 سے زائد ورکرز، 50 سے زائد مشینری صفائی انتظامات کیلئے مامور ہے البتہ مویشی منڈیوں اور سیل پوائنٹس پر کسی بھی قسم کی شکایت کی صورت میں 1198 یا کیٹل مارکیٹ کی ہیلپ لائن 1233پر رابطہ کرسکتے ہیں اور عوام سے التماس ہے کہ جانوروں کا بچا ہوا چارا، گرین ویسٹ نصب کردہ کوڑا دان میں پھینکیں تاکہ عید کہ موقع پر شہر صاف ستھرا رکھنے میں مدد مل سکے -اس موقع پر سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی کی جانب سے سیکرٹری بلدیات پرویز اقبال کو بریفنگ بھی دی گئی جس میں بتایا گیا کہ منڈیوں کے داخلی خارجی راستوں پر واٹر بائوذرذ کی مدد سے پانی کا چھڑکاؤ بھی کیا جا رہا ہے جبکہ ہر منڈی میں عوامی آگاہی کیلئے خصوصی کیمپس بھی لگائے گئے ہیں آلائشوں کو ٹھکانے لگانے کیلئے ویسٹ بیگز کی فراہمی انہی کیمپس سے یقینی بنائی جائے گی

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.