خواجہ آصف کی ایرانی نائب وزیر دفاع سے ملاقات، مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کا عزم

0 119

وزیر دفاع خواجہ محمد آصف سے ایران کے نائب وزیر دفاع بریگیڈیئر جنرل حجت اللہ قریشی نے ملاقات کی۔

دونوں فریقین نے موجودہ تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا اور مستقبل میں مشترکہ دلچسپی کے شعبوں میں وسیع تعاون کا ارادہ عزم کیا، وزیر دفاع نے کہا کہ دونوں ممالک میں صدیوں پرانے مذہبی اور ثقافتی وابستگیوں سے جڑے خوشگوار اور برادرانہ تعلقات ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان جموں و کشمیر کے عوام کی منصفانہ جدوجہد کے لیے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی بھرپور اور غیر متزلزل حمایت کا شکر گزار ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.