اقبال کی فکر اور فلسفہ ہمارے لئے روشن چراغ کی مانند ہے: فیصل کریم کنڈی

0 105

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کے یوم پیدائش پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اقبال کی فکر اور فلسفہ ہمارے لئے ایک روشن چراغ کی مانند ہے۔

فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ اقبال کا پیغام آج بھی ہمارے لئے اتنا ہی اہم ہے جتنا کہ ان کے دور میں تھا، اقبال کے افکار کو سمجھنے اور اپنی زندگیوں میں اپنانے کی ضرورت ہے۔

گورنر کے پی کے نے اپنے بیان میں مزید کہا ہے کہ نوجوان اقبال کی شاعری اور فلسفے سے رہنمائی حاصل کریں، ہم سب اقبال کی تعلیمات کو اپنے کردار کا حصہ بنائیں، مل کر پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لئے کام کریں۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.