جج کیخلاف سوشل میڈیا پر پروپیگنڈے کا کیس، ملزم کی عبوری ضمانت میں توسیع

0 110

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے جج کے خلاف سوشل میڈیا پر پروپیگنڈے کے کیس میں ملزم صدیق انجم کی عبوری ضمانت میں 23 نومبر تک توسیع کر دی۔

ایڈیشنل سیشن جج افضل مجوکا نے جج کے خلاف سوشل میڈیا پر پروپیگنڈے کے کیس میں ملزم کی ضمانت کی درخواست پر سماعت کی۔

سماعت کے دوران ایف آئی اے کے پراسیکیوٹر نے کہا کہ ملزم نے مقدمے میں پشاور ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت لے رکھی ہے، پشاور ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت کے باعث عدالت مقدمے میں ضمانت مسترد کرے۔

وکیل صفائی انصر کیانی نے کہا کہ ایف آئی اے حکام عدالت کو گمراہ کر رہے ہیں، مقدمے میں حفاظتی ضمانت نہیں لی، صدیق انجم نے پشاور ہائی کورٹ سے دیگر نامعلوم مقدمات میں حفاظتی ضمانت لے رکھی ہے، عدالت نے نامعلوم مقدمات میں ایف آئی اے کو ملزم کی گرفتاری سے روک رکھا ہے۔

بعدازاں اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے جج کے خلاف سوشل میڈیا پر پروپیگنڈے کے کیس میں ملزم صدیق انجم کی عبوری ضمانت میں 23 نومبرتک توسیع کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.