عمران خان اسی مہینے احتجاج کی حتمی تاریخ دینگے: علی محمد خان

0 118

تحریک انصاف کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی علی محمد خان نے کہا ہےکہ بانی پی ٹی آئی عمران خان اسی مہینے احتجاج کی حتمی تاریخ دیں گے۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے علی محمد خان نے کہا کہ علی امین گنڈاپور سر پر کفن باندھ کر آنے کی جو بات کر رہے ہیں اُس کا مقصد صرف کمٹمنٹ دکھانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان اسی مہینے احتجاج کی حتمی تاریخ دیں گے۔علی محمد خان کا کہنا تھا کہ سیاسی تحریک میں صرف کوشش کی جاسکتی ہے، حتمی طور پر کچھ نہیں کہا جا سکتا، اب تک کے احتجاج سے متعلق کارکنوں کا گلہ، مایوسی اور توقع جائز ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.