سرمایہ کاری کے نام پر فراڈ، چیئرمین نیب اور دیگر سے بیان حلفی طلب

0 106

سندھ ہائی کورٹ نے سرمایہ کاری کے نام پر شہریوں سے بڑے پیمانے پر فراڈ کے کیس میں فریقین سے بیان حلفی طلب کر لیے۔عدالت میں سرمایہ کاری کے نام پر شہریوں سے بڑے پیمانے پر فراڈ کے کیس میں ڈی جی نیب کراچی، چیئرمین نیب اور دیگر کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

عدالت نے استفسار کیا کہ عدالتی احکامات کے مطابق تحقیقات مکمل ہو چکی ہیں؟ درخواست گزار کے وکیل نے جواب دیا کہ نیب کی جانب سے معاملے کی باضابطہ تحقیقات نہیں کی گئیں، متاثرین کے بیانات لیے بغیر تحقیقات مکمل کر لی گئیں۔

عدالت نے کہا کہ آپ کی مرضی کے مطابق تحقیقات نہیں ہوں گی، آپ کی درخواست نمٹا دی گئی تھی، عدالتی آرڈر کے مطابق تحقیقات ہو چکی ہیں، یہ کوئی زندگی بھر چلنے والا کیس نہیں۔

بعدازاں عدالت نے توہین عدالت کے کیس میں فریقین سے 2 ہفتوں میں جوابی بیان حلفی طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کر دی۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.