اسلحہ و شراب برآمدگی کیس میں علی امین گنڈا پور کی وارنٹ گرفتاری برقرار

0 112

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری برقرار رکھے ہیں۔اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کے جج مبشر حسن نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے خلاف اسلحہ اور شراب برآمدگی کیس کی سماعت کی۔

دوران سماعت جج نے استفسار کیا کہ علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں ان کی تعمیل کا کیا بنا؟بعد ازاں عدالت نے علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری برقرار رکھے اور پولیس سے تعمیلی رپورٹ طلب کرتے ہوئے سماعت 23 نومبر تک ملتوی کردی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.