پی ٹی آئی کے احتجاج کی تیاریاں: علی امین گنڈا پور نے پارٹی عہدیداروں کا اجلاس طلب کرلیا

0 101

پی ٹی آئی کی جانب سے 24 نومبر کو احتجاج کی تیاریوں کے سلسلے میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے پی ٹی آئی ارکان اسمبلی، پارٹی عہدیداروں کا اجلاس طلب کرلیا۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی ارکان اسمبلی اور پارٹی عہدیداروں کا اجلاس آج 16نومبر کو ہوگا، اجلاس وزیراعلیٰ ہاؤس میں ہوگا، اراکین اسمبلی وزراء شرکت کریں گے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ اجلاس میں 24نومبر کے احتجاج کے حوالے سے گفتگو ہوگی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.