کسان اتحاد کا زرعی ٹیکس کے خلاف احتجاج کا اعلان

0 119

پاکستان کسان اتحاد نے حکومت کی جانب سے عائد کردہ زرعی ٹیکس کے خلاف سڑکوں پر نکلنے کا اعلان کردیا۔ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےکسان اتحاد کے مرکزی صدر خالد محمود کھوکھر نے کہا کہ دسمبر میں ملک بھر کی تمام کسان تنظیمیں احتجاج کریں گی مگر ہمارا احتجاج کسی سیاسی پارٹی کے احتجاج کا حصہ نہیں ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں زراعت معیشت میں بہتری کا واحد ذریعہ ہے لیکن بدقسمتی سے حکمرانوں کی ترجیحات میں زراعت نہیں ہے۔خالد محمود کھوکھر کا کہنا تھا کہ رواں برس گندم کی کاشت 30 فی صد تک کم ہونے جا رہی ہے، گزشتہ سال گندم کی قیمت نا ملنے پر زراعت کی گروتھ مائنس پر گئی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.