ڈیل نہیں ہوگی، 24 نومبر کو پورا پاکستان نکلے گا، کنول شوزب

0 105

پی ٹی آئی رہنما کنول شوزب نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کسی ڈیل کا حصہ نہیں بنے گی اور نہ ہی عوام ڈیل قبول کرنے کو تیار ہیں۔انہوں نے کہا کہ رانا ثناء اللہ کی ٹانگیں کانپ رہی ہیں، راستے بند بھی ہوئے تب بھی 24 نومبر کو قیادت اور کارکنان اسلام آباد پہنچیں گے، گرفتاریوں سے نہیں ڈرتے۔

راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو میں کنول شوزب کا مزید کہنا تھا کہ آج نو مئی مقدمات کی سماعت میں پراسیکیوشن ٹیم نے کہا کہ صداقت عباسی، واثق قیوم عباسی وعدہ معاف گواہ نہیں بنے، ہماری حاضری عدالت میں مکمل ہے پھر بھی وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے جاتے ہیں۔

کنول شوزب نے کہا کہ ملک میں دھماکے ہو رہے ہیں، لاشیں گر رہی ہیں، 24 نومبر کو پورا پاکستان نکلے گا، ہمارا پرامن احتجاج ہو گا،دھماکے کرنے والوں کو نہیں پکڑا جاتا ہم پر سنگین الزامات عائد کیئے جاتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم کارکنان کو کسی جگہ بلا کر ہم کوئی میٹنگ نہیں کر سکتے،پولیس ہمارا جرم بتائے اور سب لوگوں کے سامنے گرفتار کرے ہم حاضر ہیں،جیل ریفارمز کی جائیں اور موجودہ صورتحال کو بہتر کیا جائے، ملک کے سابق وزیراعظم کو موت کی چکی میں رکھا ہوا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.