پی ٹی آئی کے احتجاج میں انتشار اور نفرت نظر آرہی ہے: شازیہ مری

0 111

پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شازیہ مری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے احتجاج میں انتشار اور نفرت نظر آرہی ہے۔اپنے ایک بیان میں شایہ مری نے کہا کہ ہم احتجاج کو جمہوری حق سمجھتے ہیں، پی ٹی آئی کے احتجاج میں انتشار اور نفرت نظر آرہی ہے، آئین و قانون کے دائرے میں رہ کر احتجاج کو سپورٹ کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دائرے کار میں رہتے ہوئے احتجاج ہم نے بھی کیا ہے، پی ٹی آئی نے احتجاج کر کے لوگوں کو تکلیف پہنچائی، املاک کو نقصان پہنچایا اور انتشار پھیلایا۔

پیپلز پارٹی کی رہنما نے کہا کہ پی ٹی آئی میں کوئی سنجیدگی نظر نہیں آتی، پی ٹی آئی ملک کو نقصان پہنچانے میں لگی ہوئی ہے، یہ ملک کی نہیں صرف ایک شخص کی بات کر رہے ہیں۔

شازیہ مری نے کہا کہ پی ٹی آئی کے سنجیدہ لوگ سامنے آئیں، پی ٹی آئی غلط کر رہی ہے اور حکومت انہیں انگیج نہیں کر رہی تو وہ بھی غلط کر رہی ہے، پی ٹی آئی کو سیاسی رویہ اپنانا چاہیے اور حکومت کو بھی اپنے رویے میں لچک دکھانی چاہیے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.