ججز اور بیوروکریٹس کو پلاٹ الاٹمنٹ کیس: اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار

0 108

سپریم کورٹ نے اسلام آباد سیکٹر ایف 14 اور 15 میں ججز اور بیوروکریٹس کو پلاٹ الاٹمنٹ کے کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔عدات عظمیٰ نے کیس کا محفوظ شدہ فیصلہ سناتے ہوئے فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی کی اپیل منظور کر لی، عدالت نے اسلام آباد ہائیکورٹ کو دوبارہ معاملہ دیکھنے کی ہدایت کر دی۔

جسٹس منیب اختر کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے 21 مئی کو فیصلہ محفوظ کیا تھا، تین رکنی بنچ کا حصہ جسٹس عائشہ ملک نے محفوظ شدہ مختصر فیصلہ سنایا۔

یاد رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے سیکٹر ایف 14 اور ایف 15 میں بیوروکریٹس اور اعلیٰ عدلیہ کے ریٹائرڈ ججز کے پلاٹس کی سکیم کو غیر آئینی قرار دیا تھا اب کیس کا 6 ماہ بعد محفوظ شدہ فیصلہ سنایا گیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.