کوئٹہ سے بین الصوبائی روٹس پر چلنے والی کوچز کو دن کے وقت سفر کرنیکی ہدایت

0 105

کوئٹہ سے بین الصوبائی روٹس پر چلنے والی تمام کوچز کو آج دن کے وقت سفر کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہیں۔صوبائی ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے ٹرانسپورٹرز کو ہدایت جاری کر دیں۔ سیکریٹری آر ٹی اے کے مطابق کچھ ناگزیر وجوہات کی بناء پر رات کو سفر سے گریز کیا جائے۔

دوسری جانب، یونٹی چوک پر بچے کے لواحقین اور سیاسی جماعتوں کے اکابرین کا دھرنا چھٹے روز بھی جاری ہے جس کے سبب اسکول، دفاتر اور کالجز جانے والے طلباء و طالبات متبادل راستے سے جانے میں پریشانی کا شکار ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ ایک ماہ سے بلوچستان میں دہشت گردی کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے جس کے سبب ہفتہ قبل کوئٹہ سے ٹرین آپریشن بھی روکا گیا تھا۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.