کارکردگی کی بنیاد پر ووٹ ملتا تو پختونخوامیں پی ٹی آئی کی حکومت نہ بنتی، شیرافضل

0 107

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیرافضل مروت نے اپنی ہی صوبائی حکومت کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ایبٹ آباد میں کارکنوں سے خطاب میں شیر افضل مروت کا کہنا تھاکہ ماضی کے غلط فیصلے پرڈٹےرہناجاہلوں کی نشانی ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کارکردگی کی بنیاد پرووٹ ملتاتوخیبرپختونخوامیں پی ٹی آئی کی حکومت نہ بنتی، پسماندگی کو ترقی اور دھوکے کوحقیقت نہیں کہہ سکتے، کارکردگی کا پیمانہ اور معیار رکھتے تو ہمیں آج طعنے نہیں ملتے۔

ان کا کہناتھاکہ ماضی میں ناکامیاں رہی ہیں تو انہیں ہمیں تسلیم کرناہوگا۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.