وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کا ابھی کوئی امکان نہیں۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ابھی تک 9 مئی کے 8 مقدمات میں ان کی ضمانت نہیں ہوئی۔
وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ توشہ خانہ 2 میں بانی پی ٹی آئی کی ضمانت ہوئی ہے، مقدمہ ابھی چل رہا ہے، مقدمے کیلئے بہت شواہد ہیں، ٹرائل کورٹ میں کیس آگے بڑھے گا تو ضمانت ختم بھی ہو سکتی ہے۔
مذاکرات کے سوال پر وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا کہ مذاکرات ہوئے بھی تو پی ٹی آئی کے پر امن رہنے کی ضمانت کون دے گا؟ان کا کہنا تھا کہ یہ بات سب کو معلوم ہے کہ 9 مئی واقعات کے احکامات پی ٹی آئی قیادت نے ہی دیے تھے۔