الیکشن ایکٹ کی خلاف ورزی: بلاول بھٹو اور ایاز صادق کیخلاف درخواست دائر

0 102

الیکشن ایکٹ کی خلاف ورزی کے الزام میں چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی۔

لاہور ہائیکورٹ میں دائر کردہ درخواست میں الیکشن کمیشن، بلاول بھٹو اور سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرین کے ٹکٹ پر رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے جبکہ بلاول بھٹو چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بھی ہیں۔

لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرین اور پاکستان پیپلز پارٹی دو الگ الگ سیاسی جماعتیں ہیں اور الیکشن ایکٹ 2017 کی خلاف ورزی ہو رہی ہے، سپیکر قومی اسمبلی کو بلاول بھٹو کی اس خلاف ورزی پر یکم نومبر کو خط لکھا گیا تھا، بلاول بھٹو اس خلاف ورزی پر نااہل ہو سکتے ہیں۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت الیکشن ایکٹ 2017 کی خلاف ورزی کرنے پر متعلقہ فریقین کے خلاف کارروائی کا حکم دے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.