گورنر کے پی کا اسلام آباد پر چڑھائی کی صورت میں صوبائی حکومت کیخلاف سخت ایکشن کا مشورہ

0 115

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے صوبائی حکومت کی جانب سے اسلام آباد پر چڑھائی کی صورت میں سخت ایکشن کا مشورہ دیدیا۔گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ صوبائی حکومت اسلام آباد پر چڑھائی کرتی ہے تو ریاست سخت ایکشن لے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ، بلوچستان اور پنجاب کے وزرائے اعلیٰ ترقیاتی کاموں کے افتتاح کررہے ہیں اور کے پی میں دھرنوں ، اسلام آباد پر چڑھائی ، ریاست کے خلاف لڑائی کی خبریں آتی ہیں۔

گورنر کے پی کا کہنا تھا کہ اپنا صوبہ دہشتگردوں کے حوالے کردیا ہے، لوگوں کے جان و مال کا تحفظ کرنے میں صوبائی حکومت ناکام ہو چکی ہے۔یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے 24 نومبر کو اسلام آباد میں احتجاج کی کال دے رکھی ہے اور اس حوالے سے پی ٹی آئی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ احتجاج کی تیاریاں بھرپور طریقے سے جاری ہیں اور اس مرتبہ تمام مطالبات کی منظوری تک احتجاج ختم نہیں ہوگا۔

دوسری جانب حکومت نے بھی احتجاج کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کرتے ہوئے 23 نومبر سے وفاقی دارالحکومت، خیبر پختونخوا اور پنجاب میں انٹرنیٹ اور موبائل فون سروس بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.