سزا یافتہ قیدیوں کو ان کے متعلقہ اضلاع کی جیلوں میں رکھنے کا فیصلہ

0 110

محکمہ داخلہ پنجاب نے سزا یافتہ قیدیوں کو ان کے اپنے اضلاع کی جیل میں رکھنے کی پالیسی بنا لی۔

محکمہ داخلہ پنجاب نے قیدیوں کو ان کے اپنے ضلع کی جیل میں بھیجنے کا طریقہ کار طے کرنے کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی، کمیٹی ایک ہفتے میں اپنی سفارشات اور لائحہ عمل طے کرے گی۔

ماضی میں 5 سال سے زائد قید کی سزا پانے والے اسیران کو اپنے اضلاع کی بجائے سینٹرل جیلوں میں رکھا جاتا تھا، گھر سے دور قید کاٹنے والے اسیران کے والدین اور اہلخانہ شدید مشکلات کا شکار تھے، دور دراز جیلوں میں قیدیوں سے ملاقات کیلئے اہلخانہ کو مالی و دیگر مشکلات کا سامنا رہتا تھا۔

سابقہ پالیسی کے پیش نظر سینٹرل جیلوں میں گنجائش سے زائد قیدیوں کو رکھا جا رہا تھا، حکومت پنجاب کے حالیہ اقدامات سے ڈسٹرکٹ جیلوں کی سکیورٹی کو بھی بہتر بنایا گیا ہے، ڈسٹرکٹ جیلوں میں قیدیوں کو رکھنے کی گنجائش بھی موجود ہے۔

واضح رہے کہ سزائے موت کے قیدیوں کو پہلے ہی متعلقہ اضلاع کی جیلوں میں رکھا جا رہا ہے، تمام ڈسٹرکٹ جیلوں میں انڈسٹری لگائی جا چکی ہے اور قید بامشقت دی جاسکتی ہے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.