پی ٹی آئی رہنماؤں نے انتظامیہ سے کہا کہ ہمیں گرفتار کرلیں، عطا تارڑ

0 103

وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے رہنماؤں نے انتظامیہ سے رابطہ کرکے کہا ہے کہ ہمیں گرفتار کر لیں۔عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ پنجاب میں پی ٹی آئی رہنما رضاکارانہ گرفتاریاں دے رہے ہیں اور خود پولیس موبائلز میں بیٹھ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے کیسز کا خاتمہ حکومت نے نہیں عدالتوں نے کرنا ہے، بانی پی ٹی آئی کو رہا کرانا ہے تو عدالتوں سے رجوع کریں احتجاج کیوں کر رہے ہیں؟عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ جو اسلام آباد پر لشکر کشی کرنے آرہے ہیں ان کی آپس میں لڑائیاں ہیں، ایک بشریٰ گروپ ہے، ایک علیمہ گروپ ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے یہ بھی کہا کہ راستے بند ہونے کی ذمہ دار حکومت نہیں بلکہ تحریک انصاف ہے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.