کسی کو ملکی مفادات اور ترجیحات سے کھیلنے نہیں دیا جا سکتا: وزیر اعظم کا دو ٹوک اعلان

0 113

وزیر اعظم نے دو ٹوک اعلان کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ کسی کو بھی انارکی پھیلانے کی اجازت نہیں دیں گے، کسی کو بھی پاکستان کے مفادات اور ترجیحات سے کھیلنے نہیں دیا جاسکتا۔

وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ماڈل ٹاؤن میں اہم بیٹھک ہوئی جس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا۔

شہباز شریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک دشمن عناصر نہیں چاہتے پاکستان ترقی کرے، پاکستان کے معاشی حالات الحمدللہ دن بدن بہترین ہو رہے ہیں، ہمیں سب اتحادیوں کو ساتھ لیکر چلنا ہو گا۔

انہوں نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے مطالبات کو سنجیدگی سے لیا جائے، جہاں تک ہوسکے ہمیں ان کو حل کرنا ہے۔وزیر اعظم شہباز شریف نے اجلاس کے دوران پاکستان پیپلز پارٹی کے تحفظات دور کرنے کی ہدایت کردی۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.