ممبران اسمبلی کو نااہل کرنے کے اختیار کیخلاف درخواست پر فل بنچ بنانے کی سفارش

0 110

لاہور ہائکورٹ نے الیکشن کمیشن کے ممبران اسمبلی کو نااہل کرنے کے اختیار کے خلاف درخواست پر فل بنچ بنانے کی سفارش کر دی۔لاہور ہائکورٹ کے جسٹس رسال حسن سید نے الیکشن کمیشن کے ممبران اسمبلی کو نااہل کرنے کے اختیار کے خلاف شہری منیر احمد کی درخواست پر سماعت کی۔

درخواست گزار کے وکیل اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے مؤقف اپنایا کہ ‏الیکشن ایکٹ 2017 کے سیکشن 137 کی شق 4 آئین سے متضاد ہے، ‏الیکشن کمیشن کے پاس عدالتی اختیار نہیں ہے اس لیے کمیشن کسی کو نااہل نہیں کرسکتا، ‏الیکشن کمیشن عدالتی اختیارات استعمال نہیں کرسکتا، ‏الیکشن کمیشن براہ راست کسی کو نااہل قرار نہیں دے سکتا۔

درخواست گزار کی جانب سے استدعا کی گئی کہ عدالت الیکشن کمیشن کا نااہلی کا اختیار کالعدم قرار دے۔عدالت نے درخواست پر فل بنچ بنانے کی سفارش کرتے ہوئے فائل چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مس عالیہ نیلم کو ارسال کردی۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.