لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں پر ہدایات جاری، سماعت غیرمعینہ مدت کیلئے ملتوی

0 108

سندھ ہائی کورٹ نے لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں پر ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ قانون نافذ کرنیوالے اداروں کیخلاف الزام ہوگا تو آئینی بینچ کے سامنے پیش کیا جائے۔

سندھ ہائی کورٹ میں لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں کی سماعت ہوئی ، عدالت نے لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں پر ہدایت جاری کردیں ۔

عدالت نے ہدایت دی کہ جس درخواست میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے خلاف الزام ہوگا تو آئینی بینچ کے سامنے پیش کیا جائے، اغوا یا گمشدگی سے متعلق معاملات میں ریگرلر بینچ کے روبرو پیش کیا جائے۔

عدالت نے کہا کہ ایف آئی آر درج ہونے کے بعد مِسنگ پرسن کا کیس نہیں ہے، یہ تحقیقات کا معاملہ ہے،عدالت کیوں تحقیقات کی نگرانی کرے، عدالت نے درخواستوں کو ایف آئی آر کے اندراج کے بعد مجسٹریٹ کے روبرو پیش کرنے کی ہدایت کردی۔

سندھ ہائیکورٹ نے دیگر درخواستوں کی سماعت غیر معینہ مدت کے کیلئے ملتوی کردی ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.