آپریشن مکمل، پی ٹی آئی والوں سے کہتا ہوں اب بس کر دیں: محسن نقوی

0 109

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ آپریشن مکمل ہو گیا، پنجاب پولیس، اسلام آباد پولیس اور رینجرز نے آپریشن کامیاب بنایا۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ڈی چوک میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے آج نیا دن نئی سوچ کے ساتھ طلوع ہوگا، پہلی ترجیح بند سڑکوں کو کھولنا ہے، صبح تک موبائل فون سروس کھول دی جائے گی، اگلے دن اسلام آباد میں تعلیمی ادارے بھی کھل جائیں گے۔

محسن نقوی نے کہا کہ میٹرو بس سروس بھی کھول دی جائے گی، علی امین گنڈا پور اور بشریٰ بی بی ابھی تک فرار ہیں، کارکنان پہلے سنگجانی جانے پر رضامند تھے لیکن بشریٰ بی بی نے انکار کردیا۔

وفاقی وزیر داخلہ نے مزیدکہاکہ بشریٰ بی بی نے بانی پی ٹی آئی کا حکم نہیں مانا، پی ٹی آئی والوں سے کہتا ہوں کہ اب بس کردیں، افغان باشندوں کے حوالے سے فیصلہ کر لیا گیا ہے، گرفتار مظاہرین کے بارے میں تفصیلات بھی شیئر کریں گے، میڈیا ہاؤسز پر حملے کرنے والوں کو نہیں چھوڑیں گے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.