کراچی (شوریٰ نیوز) آئی ایم ایف معاہدے کے بعد ڈالر کو ریورس گیئر لگ گیا،ڈالر مزید 11 روپے سستا ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف معاہدے کے نتیجے میں جہاں گزشتہ روز پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رحجان نظر آیا وہیں ڈالر کی قیمت بھی کم ہو گئی تھی۔ آج انٹر بینک میں ڈالر مزید سستا ہو گیا،انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 11 روپے 1 پیسے کمی ہوئی،انٹر بینک میں ڈالر 274 روپے 98 پیسے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
Next Post