سردار ایاز صادق کی اسلاموفوبیا کیخلاف روس کے اصولی مؤقف کی تعریف

0 119

سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے صدر پیوٹن کی مذہبی شخصیات کے احترام کے مؤقف اور اسلاموفوبیا کے خلاف روس کے مؤقف کی تعریف کی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق قومی اسمبلی کے سپیکر سردار ایاز صادق نے ماسکو کے سرکاری دورے کے دوران کیتھیڈرل مسجد میں روس کے کونسل آف مفتیز کے نائب چیئرمین پروفیسر دامیر مختدینوف سے ملاقات کی۔

سپیکر قومی اسمبلی نے مسلم دنیا اور روس کے درمیان بڑھتے ہوئے دوستانہ تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا اور اسلاموفوبیا کے خلاف روس کے اصولی مؤقف کو سراہا، انہوں نے تمام مذاہب کی مذہبی شخصیات کے احترام سے متعلق صدر پیوٹن کے بیان کی بھی تعریف کی۔

سپیکر نے روس میں بین المذاہب ہم آہنگی اور مذہبی تنوع کے فروغ کی بھی تعریف کی اور دونوں ممالک کے درمیان مذہبی اور ثقافتی تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا۔

مزید برآں سپیکر قومی اسمبلی نے فلسطین میں جاری بربریت اور بے جا تشدد پر افسوس کا اظہار کیا، دونوں جانب سے فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا گیا۔

واضح رغے کہ سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی سربراہی میں پارلیمانی وفد 27 نومبر سے 29 نومبر 2024 تک روس کے سرکاری دورے پر ہیں۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.