بینک میں جمع حج درخواستوں کی مجموعی تعداد 34 ہزار 732 تک پہنچ گئی: وزارت مذہبی امور

0 102

وزارت مذہبی امور نے کہا ہے کہ مختلف بینکوں میں 28 نومبر جمعرات تک مجموعی طور پرحج درخواستوں کی تعداد 34 ہزار 732 تک پہنچ گئی۔

ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق حج درخواستوں کی وصولی میں تیزی آگئی ہے، ملک کے 15 بینکوں کی نامزد شاخوں میں حج درخواستیں وصول کی جا رہی ہیں، ریگولر حج سکیم میں درخواستوں کی تعداد34ہزار381 تک اور سپانسر سکیم کی درخواستوں کی تعداد351تک پہنچ گئی ہے۔

ترجمان کے مطابق حج درخواستوں کی وصولی کے لئے 30نومبر اور یکم دسمبر کو نامزد بینک کھلے رہیں گے، حج اخراجات کی پہلی قسط دو لاکھ روپے درخواست کے ساتھ جمع ہو گا، قرعہ اندازی کے دس دن کے اندر مزید 4 لاکھ روپے جمع کرانا ہوں گے۔

ترجمان نے مزیدبتایا کہ حج درخواستوں کی وصولی 3 دسمبر تک جاری رہے گی، سرکاری حج سکیم کی قرعہ اندازی 6 دسمبر کو ہو گی، سپانسر شپ سکیم کے تحت بغیر قرعہ اندازی 5 ہزار نشستیں مخصوص ہیں۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.