شمالی وزیرستان میں بس کو حادثہ، پاک فوج کے بروقت آپریشن نے مسافروں کی جانیں بچالیں

0 106

خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے سید گئی میں مسافر کوچ کو پیش آنے والے حادثے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا تاہم پاک فوج کے بروقت ریسکیو آپریشن سے قیمتیں جانیں محفوظ رہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سید گئی کے قریب مسافر کوچ کھائی میں گری جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 10 زخمی ہوئے۔

پاک فوج نے فوراً ریسکیو آپریشن کرتے ہوئے زخمی مسافروں کو کھائی سے نکال کے بروقت طبی امداد دینے میں ریسکیو اداروں کی مدد کی اور انہیں قریبی ہسپتال پہنچایا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی پاک فوج کا ریسکو اینڈ پیرامیڈیکل اسٹاف جاۓ حادثہ کی طرف روانہ کیا گیا جس نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ہنگامی طبی امداد فراہم کر کے انہیں ڈی ایچ کیو ہسپتال بنوں منتقل کیا۔

امدادی کاروائی میں پاک فوج کے ساتھ ریسکیو 1122 کی ٹیم بھی موجود تھیں جبکہ علاقے کے لوگوں نے بروقت ریسکو آپریشن اور امداد پر پاک فوج کا شکریہ ادا کیا۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.