اوباڑو: ٹریکٹر ٹرالی نے موٹرسائیکل سوار 2 طالبعلم بچوں کو کچل دیا

0 101

سندھ کے ضلع اوباڑو کے علاقے مرید شاخ کے قریب ٹریکٹر ٹرالی نے موٹرسائیکل سوار دو طالبعلم بچوں کو کچل دیا ۔

پولیس کے مطابق حادثے میں 2 طالبعلم بچے موقع پر جاں بحق جبکہ ایک بچی شدید زخمی ہوئی ہے ، بچے موٹرسائیکل پر سکول سے واپس گھر جا رہے تھے۔

پولیس کا بتانا ہے کہ دونوں بچے سگے بھائی تھے اوران کی عمریں 11 سے 13 سال کے درمیان ہیں۔

پولیس نے ٹریکٹر ٹرالی ڈرائیور کو حراست میں لے لیا ہے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.