سپریم کورٹ کے زیرالتوا مقدمات، تعداد کم ہوکر 58ہزار 487 پرپہنچ گئی

0 104

سپریم کورٹ میں زیر التوا مقدمات کی تعداد 60 ہزار سے کم ہوکر 58 ہزار 487 پرپہنچ گئی ۔

سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے دور میں زیر التوا مقدمات کی تعداد 60 ہزار سے تجاوز کر گئی تھی، 16سے 30نومبر تک زیر التوا مقدمات کی رپورٹ جاری کر دی گئی۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ 15 دنوں میں674 مقدمات مزید کم ہوئے، سول 31 ہزار 458 اور فوجداری 10 ہزار 208 اپیلیں زیر التوا ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سپریم کورٹ میں 18 از خود نوٹسز زیر التوا ہیں، 2209سول نظرثانی درخواستیں جبکہ ایچ آر سیل کی136 درخواستیں اور 3 ہزار 251 جیل پیٹیشنز بھی زیر التوا ہیں۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.