پی ٹی آئی سندھ کے جنرل سیکرٹری اپنے عہدے اور کور کمیٹی کی رکنیت سے مستعفی

0 124

تحریک انصاف سندھ کے جنرل سیکرٹری علی پلھ نے پارٹی عہدے اور کور کمیٹی کی رکنیت سے استعفی دے دیا۔

تحریک انصاف کے رہنما ایڈووکیٹ علی پلھ کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنا استعفیٰ چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر کو بھیج دیا ہے۔

علی پلھ کے مطابق انہوں نے پارٹی عہدے سے ذاتی مصروفیات کی وجہ استعفیٰ دیا ہے کیونکہ وہ جس عہدے پر فائز تھے اس کے حساب سے پارٹی کو وقت نہیں دے پا رہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ عہدے سے علیحدگی کے بعد اب پارٹی کا اور کوئی ورکر اس عہدے اور ذمہ داری کے ساتھ ان سے زیادہ بہتر طریقے سے کام کرسکتا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.