محمد صادق خان افغانستان میں نمائندہ خصوصی مقرر

0 115

سابق سفیر محمد صادق خان کو افغانستان کا نمائندہ خصوصی مقرر کردیا گیا، وہ 2008 سے 2014 تک افغانستان میں پاکستانی سفیربھی رہ چکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نےسابق سفیرمحمد صادق خان کو افغانستان کانمائندہ خصوصی مقررکردیا، وزارت خارجہ نے اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

جس میں کہا محمد صادق کی تقرری فوری نافذ العمل ہوگی، وہ افغانستان میں پاکستان کے خصوصی ایلچی رہ چکے ہیں۔

محمد صادق 2023 میں وزارت خارجہ سے ریٹائر ہوئے تھے اور 2008 سے 2014 تک افغانستان میں پاکستانی سفیر بھی رہ چکے ہیں۔

سفیر (ریٹائرڈ) صادق نے سفیر آصف درانی کی جگہ لی، جنہیں وزیراعظم نے ستمبر میں بغیر کسی وجہ کے ہٹا دیا تھا۔

ذرائع نے بتایا کہ سابق نمائندہ خصوصی افغانستان آصف درانی کو عہدے سے سبکدوش کیا گیا تھا، آصف درانی کو افغانستان پالیسی پراختلافات کے باعث عہدے سے ہٹایا گیا تھا۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.