امریکی شکاری کا سب سے بڑی بولی دے کر چترال میں کشمیری مارخور کا شکار

0 89

امریکی شکاری رونالڈ جوویٹ نے چترال میں کشمیری مارخور کا شکار کرلیا۔

حکام کے مطابق مارخور کے شکار کےلیے امریکی شکاری نے اکتوبر میں پاکستانی تاریخ کی سب بڑی بولی دی تھی جس میں اس نے 2لاکھ 71ہزار ڈالرز میں پرمٹ حاصل کیا تھا۔

دوسری جانب ڈویژنل آفیسر وائلڈ لائف نے امریکی شکاری کے چترال میں کشمیری مارخور کے شکار کی تصدیق کردی ہے۔

ڈویژنل آفیسر وائلڈ لائف فاروق نبی کے مطابق امریکی شکاری رونالڈ جوویٹ نے پاکستان کے قومی جانور مارخور کا شکار چترال میں تھوشی شاشا کنزروینسی کے مقام پر کیا، کشمیری مارخور کی عمر 11 سال جب کہ سینگ کی لمبائی 49 انچ سے زیادہ ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.