0 115

مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ جلد بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف جعلی مقدمات ختم ہوں گے۔

اپنے ایک بیان میں بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ پنجاب میں بانی پی ٹی آئی پر 99 اور اسلام آباد میں 74 ایف آئی آرز درج ہیں، یہ مقدمات عمران خان کی گرفتاری کے بعد درج کئے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی تمام جعلی مقدمات کا ڈٹ کر مقابلہ کر رہے ہیں۔

صوبائی مشیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ جیل کے اندر بیٹھ کر کوئی شخص کیسے جرم کر سکتا ہے؟ بانی پی ٹی آئی ن لیگ کے اعصاب پر سوار ہیں۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.