کراچی (شوریٰ نیوز) کراچی،جنجال گوٹھ میں واٹربورڈ کی ٹیم پر حملہ، رینجرزطلب،واٹر بورڈ ٹینکر مافیا کے آگے بے بس، پانی چوری کیخلاف رینجرز سے مدد مانگ لی،واٹربورڈ اینٹی تھیفٹ سیل کے سربراہ تابش رضا نے الزام لگایا کہ سائٹ سپرہائی وے اور گلشن معمار تھانے پانی چوروں کے ساتھ ملے ہوئے ہیں۔ جنجال گوٹھ کے ڈی اے روڈ پر واٹر بورڈ کی لائن سے لاکھوں گیلن پانی چوری کیا جا رہاہے۔ٹینکر مافیا نے واٹربورڈ کی مین لائن سےکنکشن لے کر سڑک کنارے بڑے وال لگالیے ہیں، یہی نہیں پانی چوری کی وجہ سے اطراف کی آبادیوں کے ہزاروں گھرانے پانی سے محروم ہیں۔ حال ہی میں منگھوپیر پختون آباد میں پانی چوروں کیخلاف کارروائی کے دوران واٹربورڈ کی ٹیم پر حملہ کیا گیا تھا، حملےکی وجہ سے واٹر بورڈ عملے کے 5 افراد زخمی ہوئے اور واٹر بورڈ کی گاڑیوں کو نقصان بھی پہنچایا گیا۔ منگھوپیر پختون آباد میں پانی کا مسئلہ تھا اور علاقے میں پانی چوروں کیخلاف کارروائی کی گئی، اس دوران چوروں نے واٹر بورڈ کی ٹیم پر حملہ کردیا تھا۔