کوٹلی: کار کھائی میں گرنے سے 13 سالہ بچی اور ڈرائیور جاں بحق، 5 افراد شدید زخمی

0 104

کوٹلی آزاد کشمیر میں ٹریفک حادثے میں 13 سالہ بچی اور ڈرائیور جاں بحق ہوگیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق کوٹلی کے علاقہ کھوئی رٹہ روڈ پر کار کھائی میں جاگری، حادثے میں 13 سالہ بچی اور ڈرائیور موقع پر دم توڑ گیا، 5 افراد شدید زخمی بھی ہوئے۔

ریسکیو حکام نے مزید بتایا کہ حادثے میں جاں بحق ہونے والوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جاں بحق اور زخمیوں کو گاڑی کی باڈی کاٹ کر نکالا گیا، کار میں بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے 7 افراد سوار تھے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.