آئینی بنچ کا 26 ویں ترمیم کا کیس جنوری میں سننے کا عندیہ

0 117

سپریم کورٹ کے آئینی بنچ نے 26 ویں ترمیم سے متعلق درخواستوں پر سماعت جنوری کے دوسرے ہفتے میں کرنے کا عندیہ دے دیا۔

سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران آئینی بنچ نے 26 ویں ترمیم پر دائر درخواستوں پر سماعت جنوری کے دوسرے ہفتے کرنے کا عندیہ دیا۔

آئینی بنچ کے سربراہ جسٹس امین الدین نے کہا کہ خصوصی عدالتوں سے متعلق کیس کا جلد فیصلہ کرنا چاہتے ہیں اور 26 ویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواستیں اس کیس کے بعد سننی ہیں۔

جسٹس امین الدین نے مزید کہا کہ 26 ویں آٸینی ترمیم کے خلاف درخواستیں جنوری کے دوسرے ہفتے میں مقرر کرنا چاہتے ہیں، ہمارے پاس 26 ویں ترمیم سمیت بہت سے کیسز پائپ لائن میں ہیں۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ میں تحریک انصاف سمیت دیگر فریقین نے 26 ویں ترمیم کے خلاف درخواستیں دائر کر رکھی ہیں۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.