راولپنڈی: ایف آئی اے کی کارروائی، ریاستی اداروں کیخلاف پروپیگنڈا کرنیوالا ملزم گرفتار

0 66

وفاقی تحقیقاتی ادارے(ایف آئی اے) کے سائبرکرائم ونگ نے راولپنڈی میں کارروائی کرتے ہوئے ریاستی اداروں کےخلاف پروپیگنڈا کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا۔

ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزم افواج پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا میں ملوث پایا گیا ہے۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم ریاستی اداروں کے خلاف سوشل میڈیا پر ڈس انفارمیشن پھیلانےمیں بھی ملوث تھا۔

ترجمان ایف آئی اے نے بتایا کہ ملزم کے قبضے سے موبائل فون اور دیگر شواہد برآمد کرلیے گئے ہیں اور تحقیقات جاری ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.