عمران پارٹی رہنماؤں پر عدم اعتماد کرچکے، حمایت نہ کریں تو مذاکرات کا کیا ہوگا؟ خواجہ آصف

0 112

وفاقی وزير خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان تو اپنے پارٹی رہنماؤں پر پہلے ہی عدم اعتماد کا اظہار کرچکے ہيں۔

انہوں نے کہا کہ ایسی صورت میں اگر اس پی ٹی آئی سے مذاکرات شروع ہوں اور بانی پی ٹی آئی کی حمایت نہ ہو تو یہ مذاکرات کہاں جائيں گے۔

نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ اچانک مذاکرات کی بات سے لوگ حیران رہ گئے ہیں۔

دوسری جانب مسلم لیگ ن کے رہنما سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ پی ٹی آئی مذاکرات کی بات کرے یا پھر سول نافرمانی کی بات کرے۔

انہوں نے کہا کہ ایک ہاتھ میں تلوار لے کر دوسرے ہاتھ سے مصافحہ نہیں ہوسکتا۔

اپنے ایک بیان میں عرفان صدیقی کا کہنا تھا کہ اپنے لیے رعایتیں مانگنے کی خاطر مذاکرات اور سول نافرمانی کے منصوبے ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کو آگے بڑھنا ہے تو اپنے کندھوں پر نیا بوجھ نہ لادیں، پہلے ہی بہت ہے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.