عمران خان نے ڈائیلاگ کے دروازے کھول دیئے ہیں: شیخ وقاص اکرم

0 112

تحریک انصاف کے سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ ہمیشہ ہمیں کہا جاتا تھا کہ ہم مذاکرات نہیں کرتے، عمران خان نے ڈائیلاگ کے دروازے کھول دیئے ہیں۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ جو ہم سے معنی خیز مذاکرات کرنا چاہتا ہے ضرور کرے، پارٹی بانی پی ٹی آئی کا گلا ضرور دور کرے گی۔

شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ تحریک انصاف اپنے موقف سے پیچھے نہیں ہٹی، بانی پی ٹی آئی نے سول نافرمانی کی کال دی ہوئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ محمود اچکزئی سینئرسیاست دان ہیں، محمود اچکزئی کی ناراضگی والی کوئی بات نہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.